ملتان (سپیشل رپورٹر)معروف نوجوان قانون دان ملک مشتاق احمد نے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل و ممبران پنجاب بار کونسل کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کے سائلین کو فوری انصاف کے حصول کے لئے در پیش مشکلات اور ان کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں دوران میٹنگ ملک مشتاق احمد کنہوں نے باالخصوص نوجوان وکلاء اور بالعموم اپنے علاقہ کے نوجوان وکلاء کو در پیش مسائل کی نشاندہی کی چیف جسٹس فوری طور پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر چیف جسٹس صاحب کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔