ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایگری بزنس اینڈ اپلائیڈ اکنامکس کے زیر اہتمام انسانوں میں تحقیقی اخلاقیات کے اصولوں کے موضوع پر انٹرنیشنل سیمینار جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی انٹرنیشنل گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر کیتھرین الن چارلس اسٹورٹ یونیورسٹی آسٹریلیا سے تھے۔اس موقع پر انٹرنیشنل گیسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق میں اخلاقی اقدار بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ صاف و شفاف تحقیق ہی صحیح نتائج دے سکتی ہیں۔انہوں نے تحقیق کے اصولوں کے بارے میں بتایا جو کہ کسی بھی محقق کو اپنی تحقیق میں شامل کرنا چاہیے۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اس موقع پر کہا کہ تحقیق میں اخلاقی اقدار کا بہت عمل دخل ہے خاص کر جہاں پر زیر تحقیق انسان ہوں۔ اخلاقی اقدار اس معاشرے کے رسم و رواج اور رہن سہن کے مطابق ہونا چاہئے اور ان سے باقاعدہ اجازت لے کر تحقیقات ہونی چاہئے۔ اس موقع پر پروفیسر ساندرہ حینی مصطفی، پروفیسر مائیکل میچل، فیصل ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق، ڈاکٹر عبدالغفار سمیت دیگر فیکلٹی موجود تھی۔
: پروفیسر ڈاکٹر کیتھرین