لاہور(اسپورٹس رپورٹر )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سپائیڈر کیم دستیاب ہوگا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تنصیب کے دوران سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرنے والے ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے باعث سپائیڈر کیم قابل استعمال نہ رہا تھا
تاہم تیکنیکی عملہ کی انتھک جدوجہد کے بعد اسے قابل استعمال بنا دیا گیا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز کے میچز کیلئے سپائیڈر کیم نصب کیا جائیگا۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اس نظام میں 30 سے زائد ہائی ریزولوشن کیمرے، سپائیڈر کیم، ڈرون، ہاک آئی، 4-6 سلو موشن کیمرے اور دو الٹرا موشن کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں۔