کراچی ( کامرس رپورٹر) دی بینک آف پنجاب نے اپنے نئے ڈیجیٹلی ایکویپڈ کارپوریٹ اینڈ ٹریژری فرنٹ آفسزواقع اسکائی ٹاور ،ڈالمن مال ،کراچی میں افتتاحی تقریب کاا نعقاد کیا۔اسکائی ٹاور میں قائم کئے جانے والے نئے فرنٹ آفس کراچی اور سائوتھ مارکیٹ کے صارفین کوبہتر خدمات کی فراہمی کے لئے کھولے گئے ہیں کیونکہ اس ریجن میں بینک کی موجودگی ہماری اسٹریٹجی میں ترجیحی حیثیت رکھتی ہے۔ صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ، نئے فرنٹ آفسز ہمارے عملے کو یہ موقع فراہم کریں گے کہ وہ نئے صارفین کے سامنے بینک کی مصنوعات اور سروسز مارکیٹ کر سکیں۔یہ دفاتر درکار ٹیکنالوجیکل انفرا سٹرکچرکے حامل ہیں تاکہ کراس فنکشننگ ٹیم کے ساتھ تعامل کو ممکن بنایا جا سکے اور ڈلیوری سسٹم پروان چڑھایا جائے۔نئے فرنٹ آفسز کا افتتاح کارپوریٹ سائوتھ ٹیم کے ایسے تجربہ کاراراکین نے کیا جو BOP کے ساتھ 10 سال سے زائد عرصے سے وابستہ ہیں۔ اس افتتاحی تقریب میں ظفر مسعود(صدر اور سی ای او ، دی بینک آف پنجاب )نے بھی شرکت کی۔ اس افتتاحی تقریب میں مینجمنٹ کے سینئر اراکین، اور اسٹاف کے متعدد ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بینک آف پنجاب کے صدر و سی ای او ظفر مسعود نے بینک کے اسٹرٹیجی کی تکمیل میں بینک ملازمین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملازمین ہمارے لئے انتہائی قابل قدر ہیں۔ صدر اور سی ای او نے تمام فنکشنل گروپس کی باصلاحیت ٹیموں کے ولولے اور جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی وہ عوامل ہیں جن کے باعث بینک کی سینئر مینجمنٹ انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مسعود ظفر نے تمام ملازمین کی بہبود وخوشحالی کا یقین دلایا اور ان کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔فرید احمد خان(گروپ چیف ۔ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ)نے ایمپلائی انگیجمنٹ،جذبہ اور بہبود کو اجاگر کرنے کے سلسلے میںبینک کے اٹھائے جانے والے قدامات پر مسرت کا اظہار کیا ۔انہوں نے(باقی صفحہ5پر)