ٹرمپ کی ایف بی آئی کودھمکیاں،امریکی سینیٹرز کی مذمت

واشنگٹن (این این آئی )امریکی سینیٹرز نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس میں وفاقی ایجنٹس کو دھمکیوں سے متعلق قرار داد منظور کر لی گئی۔امریکی سینیٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھمکیوں کے پیچھے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادی ہیں۔چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹرمپ دھمکی مذمت

ای پیپر دی نیشن