شکر گڑھ (نامہ نگار) کرتار پور میں بابا گورو نانک دیو جی کی 483 ویں برسی کی تین روزہ رسومات کے دوسرا دن کی تقریبات کا آغاز خصوصی دعا اور پاٹ صاحب سے کیا گیا۔ دربار صاحب سے زیرو لائن تک نگر کیرتن کا جلوس نکالا گیا۔ ملکی سلامتی اور سیلاب متاثرین کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔ برسی میں شرکت کے لیے دوسرے روز بھی یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر سے آنے والے ہزاروں یاتری دربار میں قیام پذیر ہیں۔ برسی کے دوسرے روز کا آغاز خصوصی دعا اور پاٹ صاحب سے کیا گیا۔ 5 پیاروں کی قیادت میں نگرکیرتن جلوس نکالا گیا۔
بابا گرونانک برسی