اے جی آفس 28 کروڑ خورد برد کیس، فرد جرم کے بعد گواہ طلب 

Sep 22, 2022

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے اے جی آفس میں 28  کروڑ روپے خورد برد سکینڈل میں آئندہ سماعت پر گواہوں  کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ ملزمان کے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کیا۔ احتساب عدالت نمبر تین کے جج نے کیس پر سماعت کی۔ نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے اے جی آفس میں 28  کروڑ روپے کی خورد برد کی۔ ملزم وقار شاہ اور طاہر شاہ نے سرکاری ملازم سینئر ایڈیٹر کے ساتھ مل کر  ملزمان نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سے پیڑول، سٹیشنری اور مختلف سرکاری فنڈز میں خورد برد کی۔ ملزمان میں قمرزمان، وینڈر وقار علی، طاہر حسین، سینئر ایڈیٹر اعظم نواز، احسن علی، عدیل ارحمان اور محمد اکرم وغیرہ شامل ہیں۔
اے جی آفس

مزیدخبریں