طاہر اشرفی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست، پنجاب حکومت سے جواب طلب 

Sep 22, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ نے حافظ طاہر اشرفی کی چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے فوری حکم امتناعی کی استدعا رد کر دی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ قانون میں چیئرمین علماء بورڈ کو تقرری کے بعد مدت مکمل  ہونے تک ہٹانے کی گنجائش نہیں ہے۔ عہدے سے ہٹا کر نئی تقرری کے نوٹیفکیشن میں بھی نہیں لکھا ہے کہ کس قانون کے تحت تبدیلی کی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ پنجاب حکومت آئندہ ہفتے تک بتائیں کہ کس قانون کے تحت یہ تقرری کی جاتی ہے۔
جواب طلب 

مزیدخبریں