اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے نیویارک میں کلائمیٹ اینڈ ڈویلپمینٹ منسٹیریل اجلاس میںپاکستان کی نمائندگی کی شیری رحمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر برطانیہ اور روانڈا کی جانب سے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی بحران کے فرنٹ لائن میں کھڑا ہے۔ دنیا کو بحث و مباحثے سے نکل کر فیصلے کرنے ہونگے، پاکستان گرین ہائوس گیسز کے مجموعی اخراج میں 1فیصد سے بھی کم حصہ دار ہے۔ اس کے باجود ہم جس سطح کا نقصان برداشت کر رہے اس کا کوئی تخمینہ نہیں لگا سکتا، پاکستان میں ریکارڈ بارشوں کے بعد تاریخی سیلاب نے غیر معمولی تباہی مچائی ہے۔
شیری رحمان