سلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کر دیں۔ استعفوں کی منظوری کیلئے ن لیگ کے رہنما سید ظفر علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس بندیال کی سربرا ہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کی۔ دورا ن سماعت سید ظفر علی شاہ کے وکیل حامد خان نے موقف اپنایا کہ استعفوں کا معاملہ 2013ء کی اسمبلی سے متعلق ہے2013ء کی اسمبلی معیاد 2018ء میں ختم ہو چکی ہے۔ تو پھر یہ غیر موثر ہوگئی جس کے بعد عدالت نے استعفوں کی منظوری کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی ن لیگ کے سابق رہنما ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015ء میں درخواستیں دائر کیں تھیں۔
درخواستیں خارج
ا تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج
Sep 22, 2022