افسروں کو اندازہ نہیں ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں: ہائیکورٹ 

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے روڈا منصوبے کیلئے کسانوں کی زمین ہتھیانے پر توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ افسروں کو اندازہ نہیں ہے وہ ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔ صرف اپنی تنخواہوں کیلئے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ افسر جو کچھ کر رہے ہیں وہ ان کی اولادیں بھگتیں گی۔ قدرت کسی کو بھی بار بار مواقع فراہم نہیں کرتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ 89 کے سیلاب کے بعد اندازوں سے زیادہ تباہی کا سامنا ہے۔ دنیا ہمیں آنے والی تباہی سے بار بار متنبہ کر چکی ہے مگر ہم کچھ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ میں نے اپنی ذمہ داری ادا کر دی جو کر سکتا تھا کیا، اب آگے میرا اختیار نہیں ہے۔
 روڈا منصوبہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...