کراچی (نیوز رپورٹر) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین سے ملاقاتوں کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات کے لیے ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی بھی سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔
ان دوروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، اور صارفین نے ان کی پاکستان آمد کو بے حد سراہا۔ صارفین سوشل میڈیا پر انجلینا جولی کو حقیقی پبلک فگر قرار دے رہے ہیں۔
انجلینا جولی