سیلاب متاثرین کی مدد، انہیں دوبارہ آباد کرنا اولین ترجیح: گورنر 

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد کرنا اور انہیں واپس آباد کرنا اولین ترجیح ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں، افواج پاکستان، ادارے، مخیر حضرات اور عوام مل کر سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرکاری و نجی یونیورسٹیاں بھی اپنی تمام تر توانائیاں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے صرف کر رہی ہیں۔ دوست ممالک جس جذبہ خیر سگالی سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیج رہے ہیں۔ ان کے بھی شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر وفاقی برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مرکز میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایک میکنزم بنایا گیا ہے۔ جس کے تحت سیلاب زدگان کی ضروریات زندگی کی نشاندہی کی جائے گی تاکہ منظم طریقے سے  متاثرین کی مدد کی جا سکے۔
گورنر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...