ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل میں سزائے موت کا قیدی قاتلانہ حملہ میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل میں گزشتہ رات سزائے موت کے ایک قیدی جعفر نے دوسرے قیدی قربان پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
جیل حکام کے مطابق سزائے موت کے قیدی جعفر نے قربان کو اوزار بند سے گلا دبا کر تشدد کیا اور عباس قیدی نے چھڑانے کی کوشش کی تو وہ معمولی زخمی ہو گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساہیوال ریجن ساہیوال ملک شوکت فیروزن نے معاملہ کی انکوائری شروع کر دی ہے۔
سزائے موت قیدی