چیچہ وطنی(نامہ نگار) ایک مرلہ زمین کے تنازعہ پر فریقین میں مسلح تصادم کے دوران ایک نوجوان قتل جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ گائوں 30 گیارہ ایل میں دلاور باجوہ نے ایک مرلہ احاطہ میں لکڑیاں رکھیں اسکے کزن منیب نے لکڑیاں اٹھانے کا کہا لیکن لکڑیاں نہ اٹھانے پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
جس پر فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں دلاور قتل جبکہ منیب شدید زخمی ہو گیا۔
چیچہ وطنی/ قتل