پاک فضائیہ کی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں جاری 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فضائیہ کی جانب سے خیبر پی کے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کی بہبود، خوراک، رہائش، پینے کے پانی، طبی امداد اور بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ نے 18,458پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ،1512 پانی کی بوتلیں اور2070  راشن پیکٹس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے ہیں۔ مزید برآں، مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ، فیلڈ ہسپتالوں میں تعینات پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے1699 مریضوں کا مفت علاج بھی کیا۔
ر یلیف و بحالی 

ای پیپر دی نیشن