ٹیکس دہندگان بروقت انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرواکر قومی فریضہ ادا کریں:کاشف انور 


 لاہور(کامرس رپورٹر ) فرینڈز آف اکنامکس اینڈ بزنس ریفارمز کاشف انور نے تمام ٹیکس دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاتاخیر اپنی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں کیونکہ آخری تاریخ 30ستمبر تیزی سے نزدیک آرہی ہے۔ ایک بیان میں کاشف انورنے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن بروقت فائل کرنے سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کا وقت بچے گا بلکہ وہ آخری وقت میں رش اور سسٹم میں پیدا ہونے والی مشکلات سے بھی محفوظ رہ سکیں گے۔ کاشف انور نے کہا کہ ٹیکس دہندگان بروقت اپنی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرواکر قومی فریضہ ادا کریں۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوپر بھی زور دیا کہ وہ اپنے آئی ٹی سسٹم کی کپیسٹی میں اضافہ کرے تاکہ آئرس سسٹم مسلسل کام کرتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہنگان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن