لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری مقصود احمد ایگزیکٹو گروپ ڈائریکٹر تارا گروپ کو وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے شعبہ زراعت و پیسٹی سائیڈز کے ممبر کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ چوہدری مقصود احمد سابقہ حکومت پنجاب میں وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے سیڈ و فرٹیلائزر کے ممبر رہے۔ انہوں نے مؤثر سفارشات کے ساتھ اہم کردار ادا کیا جس کی بناء پر انھیں دوبارہ اس اعزاز سے نوازا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہماری ٹاسک فورس کو سیلاب زدہ کسانوں کی فوری بحالی کیلئے امدادی اقدامات پر فوری توجہ دینا ہونگی۔اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔