ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ضلع ننکانہ میں سکولوںوکالجوں کی اپ گریڈیشن،گلیوں کی پی سی سی،نالوںکی تعمیراور رابطہ سڑکوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو اہمیت دی جائے، تمام متعلقہ افسر ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنی بہترین پیشہ وارانہ خدمات کو بروئے کار لائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔