پٹرول کی قیمت میں اضافہ  قابل مذمت ہے: جاوید قصوری 

Sep 22, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ قابل مذمت ہے۔ حکومت عوام پر مسلسل مہنگائی کے کوڑے برسارہی ہے۔ ملکی معیشت آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر عمل در آمد کے نتیجے میں تباہ ہوچکی ہے۔ آٹے کی قیمت کو بھی پر لگ چکے ہیں۔ مارکیٹ میں آٹا دستیاب ہی نہیں ، عوام حصول کی خاطر در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔عوام دو وقت کی باعزت روٹی کے نوالے کو بھی ترس گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں