رائیونڈ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب نے تبلیغی اجتماع رائیونڈکو جانیوالی تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے دو ارب بیس کروڑ روپے کے خصوصی فنڈزجاری کر دیئے یہ منصوبہ جات ایل ڈی اے کے ذریعے مکمل کیے جائیں گے ۔ایل ڈی اے نے ٹینڈر اشتہار کی اخبار میں اشاعت سے قبل ہی موقع پر کام شروع کروا دئیے ۔ایل ڈی اے کے مجاز افسران نے منظور نظر افراد سے بھاری مک مکاکرکے اندر کھاتے مذکورہ کاموں کی بندر بانٹ کر لی ہے جس پر پروفیشنل ٹھیکیداروں نے زبردست احتجاج کیا ۔