گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فریحہ اکرم ملک نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے حصول تعلیم کیلئے خصوصی توجہ دیںکیونکہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں ماں باپ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے ہم جانتے ہیں کہ ماں کی گود کو پہلی درس گاہ کہا گیا ہے ،تعلیم اور تربیت یہ وہ دو چیزیں ہیں جو انسانی روح کی غذا ہیںبچہ جب دنیا میں آکر اپنی آنکھیں کھولتا اور اس کے کان میں جب اذان دی جاتی ہے اسی لمحے سے اس کی تربیت کا آغاز ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل سائنس فائونڈیشن ہائی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب میںپرنسپل ادارہ میڈم مزمل عبدالستار و دیگر نے بھی خطاب کیاڈاکٹر فریحہ اکرم نے مزید کہا کہ والدین کے بعد بچے کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی میں اساتذہ اکرام کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جو طالبعلموں کو معاشرہ میں رہنے کے آداب سکھانے کیساتھ اسلامی تعلیمات اور دور جدید سے ہم آہنگی کے مطابق علوم دسترس فراہم کرتے ہیں۔