پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے:رضوان اسلم

Sep 22, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے مسائل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کیے بلکہ عوام پر مہنگی بجلی،پٹرول اور دیگر جروری اشیاء کے بم گرائے جا رہے ہیں اس لیے موجودہ حکومت اگر ہمارے ملک کی عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو ان کے مسائل میں اضافہ بھی مت کریں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سابق سٹی جنرل سیکرٹری و ٹکٹ ہو لڈر پی پی60رضوان اسلم بٹ نے اپنے جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کے لیے دووقت کی باعزت روٹی کمانامحال کردیا ہے ملکی حالات اور معاشی مشکلات کے باعث غریب آدمی خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اس لیے اب عمران خان مزید اپنے ملک کی عوام کو ان مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے حقوق کی خاطر ہر حد کو پار کرتے ہوئے ان کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کر کے ہی دم لیں گے۔

مزیدخبریں