سیلاب متاثرین قوم کی خصوصی توجہ ،مدد کے منتظر ہیں: ذکر اللہ مجاہد 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیف پیڑن الخدمت فائونڈیشن لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین پوری قوم کی خصوصی توجہ اور مدد کے منتظر ہیں۔الخدمت فائونڈیشن لاہور نے ایک ہزار ملین کا امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچا یا ہے۔دو لاکھ سیلاب متاثرین کیلئے کپڑے، جوتے، کمبل، رضائیاں ودیگر سامان تیار کرلیا گیا ہے۔ 100 سے زائد امدادی سامان کے بڑے ٹرک اہل لاہور کے تعائون سے روانہ کردیئے گئے ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن اس مشکل کی گھڑی میں متاثرین کی مدد کیلئے ہر محاذ پر کام کررہی ہے۔ پوری قوم کو اس مشکل گھڑی میں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں مخیرحضرات کا مزید تعاون درکار ہے۔قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ الخدمت فائونڈیشن کے دست وبازو بنیں۔ ان خیالا ت کا ظہار انہوں نے منصورہ میں الخدمت فائونڈیشن لاہور کی سیلاب متاثرین کے لیے ابتک کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انچارج فلڈ ریلیف کیمپس چوہدری محمود الاحد،امیرجماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن لاہور مغیث قریشی اور دیگر عہدیداران اور ورکرز بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...