لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 24ستمبرکو ختم نبوت و دفاع پاکستان کانفرنس لیاقت باغ راولپنڈی کی تیاری کے سلسلے میں مختلف مقامات اور مختلف مساجد میں اجتماعات اور دروس ختم نبوت سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مولانا محمدطیب فاروقی و دیگر علماء نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کیخلاف سازشیں کر نیوالے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے ۔