امپورٹڈ ٹولہ سے قوم کو نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: سلوت سلیمان سکندر 

Sep 22, 2022


لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سینئرمرکزی رہنما سلوت سلیمان سکندر تارڑ نے کہا کہ عمران خان ہی ملک کی آخری امید ہیں ،امپورٹڈ حکمران ٹولہ سے قوم کو نجات دلانے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔امپورٹڈ حکمران ٹولہ 22 کروڑ پاکستانیوں پر بوجھ بن چکا ہے یہ امپورٹڈ ٹولہ عذاب کی شکل میں ملک پرمسلط ہے،کرپٹ مافیا اورکرپشن کے گند کو عمران خان نے ہی صاف کرنا ہے۔

مزیدخبریں