ورکرزڈینگی سرگرمیوں میں  تیزی لائیں، ڈی سی لاہور 

لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور محمد علی کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈینگی ورکرز فیلڈ میں ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1020 شہریوں کو ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور کمرشل عمارتوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 35 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...