امریکہ آزاد ملک برداشت نہیں کر سکتا، فریقین جوہری معاہدے پر وعدہ پورے کریں: ایرانی صدر 

Sep 22, 2022


نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے یو این جنرل اسمبلی  سے خطاب میں کہا ہے کہ خواتین کے حقوق سے متعلق مغرب کے دہرے معیار ہیں، امریکہ آزاد ممالک کو برداشت نہیں کر سکتا، ایران دباؤ میں رکھنے والے تعلقات کو برداشت نہیں کرتا۔ ایرانی کمانڈر سلیمانی کے قتل سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں اور ملوث افراد پر مقدمہ چلایا جائے۔ جنرل سلیمان کے قتل پر سابق امریکی صدر ٹرمپ قانون کا سامنا کریں۔ کچھ قوتیں ایرانی جوہری پروگرام کو ایران پر دباؤ کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں رہا، ایران کے دفاعی نظریات میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایرانی جوہری معاہدے کے فریقین اپنے وعدے پورے کریں۔

مزیدخبریں