اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی۔ پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے، عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فوری طور پر بھارت سے مچھردانیاں خرید کر دینے کو تیار ہے۔ نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26 اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔