اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کو 10 ارب روپے فنڈز دینے کی منظوری دی گئی۔ این ڈی ایم اے 10 ارب روپے سے امدادی اشیاء کی خریداری کرے گا۔ این ڈی ایم کو 10 میں سے 5 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے 18 اگست 2022ء تک پاکستان پہنچنے والی اشیاء سرچارج کے ساتھ چھوڑنے کی اجازت دی گئی۔ ای سی سی نے پیرا سیٹامول کی قیمتیں مناسب رکھنے کی نئی سمری بھیجنے کی ہدایت کی۔ گوادر پورٹ سے گندم کی درآمد پر وزارت خوراک کی سمری مؤخر کر دی گئی۔