چیف جسٹس نے 7 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن‘ 6 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججوں کے تبادلے کر دیئے 


لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 7 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور 6 ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلے کر دیئے ہیں۔ محمد تنویر کو راولپنڈی سے سیشن جج لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ امیر محمد خان کو بہاولپور سے لاہور، راجہ غضنفر علی خان کو لودھراں سے بہاولپور، سجاد حسین سندھڑ کو راولپنڈی سے گوجرانوالہ، اسد علی کو لاہور سے اٹک، طارق محمود ضرغام کو راولپنڈی سے لودھراں اور ملک مشتاق احمد اوجلہ کو اٹک سے راولپنڈی، ایڈیشنل سیشن جج وارث علی کا احمد پور ایسٹ سے راولپنڈی، شمشاد علی کا پاکپتن سے احمد پور ایسٹ، خالد نعیم کا راجن پور سے سرگودھا، سید احسن محبوب کا گجرات سے ملتان، اعظم جاوید کا لاہور سے راجن پور اور عرفان سعید کا منڈی بہاؤ الدین سے گجرات تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...