اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ پچاس کروڑ سے زیادہ کے کرپشن کیسز ہی لئے جائیں گے۔ دھوکہ دہی میں کیسز کی تعداد کم از کم 100 ہونے پر کیس لیا جائے گا۔ احتساب عدالتوں سے بھجوائے گئے کیسز سیشن کورٹ میں بھیجے جائیں گے۔ نجی افراد کے ریفرنس قانون کے مطابق کارروائی کیلئے واپس بھجوائے جائیں گے۔ واپس بھیجے گئے کیسز متعلقہ دائرہ کار رکھنے والی عدالتوں کو بھجوائے جائیں گے۔