لاہور (نیوز رپورٹر) حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں سستا آٹا سکیم ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے غریب آدمی کے لئے شروع کی گئی سستا آٹا سکیم بند کر دی ہے۔ آٹے کا 10 کلو والا تھیلا جو ہم 490 روپے میں دے رہے تھے وہ اب 648 روپے میں ملے گا۔ عوام کے پیٹ پر لات مارنے کو ریلیف کا نام دیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنی غریب کش پالیسیوں پر چل پڑی ہے۔ سستا آٹا مہنگا کر کے اسے ریلیف کہنا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔ وہ سستے آٹے کی سکیم کے پیسے کیا عمران نیازی کے پروٹوکول پر لگائے جائیں گے؟۔ عمران نیازی کا عوام سے لینا دینا نہیں انہیں صرف اقتدار کی ہوس ہے۔
عوام کے پیٹ پر لات مارنے کو ریلیف کا نام دیا جا رہا ہے: حمزہ شہباز
Sep 22, 2022