ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں سخت سکیورٹی کے باعث قومی کھلاڑی شدید پریشان ہیں۔ کھلاڑیوں کو نیا ہدات نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت وہ باہر سے کھانا آڈر نہیں کرسکتے، تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو ہوٹل میں کھانا ہوگا وہ ہی کھانا ہو گا۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو باہر جانے کے لیے بھی ایک روز پہلے بتانا ہوگا تاہم کووڈ پروٹوکول ختم ہونے کے باوجود کھلاڑی ہوٹل تک ہی محدود ہیں۔
پاکستانی کرکٹرزکی سکیورٹی سخت، باہر سے کھانا آرڈر کرنے پر پابندی
Sep 22, 2022