میلسی(نمائندہ نوائے وقت)ممبر زرعی ٹاسک فورس فرٹیلائزر اینڈ پیسٹی سائیڈ کنٹرول کمیٹی میلسی ملک امیر بخش نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میلسی مہر طالب حسین اور زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ تحصیل میلسی زرناب صابر سے زراعت آفس میلسی میں ملاقات کی اور فصلوں کی موجودہ صورتحال، حالیہ بارشوں کے نقصانات، نئی فصلوں کی کاشت، یوریا سمیت تمام کھادوں کی تحصیل بھر میں مقررہ نرخوں پر ترسیل، پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزر کے مارکیٹ میں موجود سٹاک کی صورتحال اور کسان بھائیوں کو درپیش دوسرے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔