سنانواں(نمائندہ نوائے وقت) سنانواں کے نواحی علاقے جھنڈیر دریچہ شرقی میںکیمیکل فیکٹری لگائی گئی ہے جہاں پر کھاد اور زرعی ادویات تیار کی جاتی ہیں ان کیمیکل کے مضراثرات کی وجہ سے اردگرد کی بستیاں جن میں بستی بخشے والا بستی شاہ والا بستی ٹاہلی والاٹھارے والا،بستی منڈے شاہ،شیخ محمودوالا سمیت دیگر علاقوں میں کاشت کی گئی چاول ،گنا ،کپاس، مکئی اور تل کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں علاقے کے مکینوں نے بتایا کہ کیمیکل فیکٹری سے پیدا ہونے والے زہریلے مواد کی وجہ سے ہماری فصلیں جانور درخت اور انسان شدید متا ثر ہو رہے ہیں انسانوں میں مختلف بیماریاں جن میں سانس دمہ کھانسی یرقان وغیرہ تیزی سے پھیل رہی ہیں علاقے کے لوگوں نے متعدد بار محکمہ ماحولیات اور محکمہ زراعت کے افسران کو کاروائی کی درخواست دی لیکن فیکٹری مالکان نے محکمہ زراعت کے افسران کا فیکٹری میں داخلہ بند کر رکھا ہے اور ماحولیات کے افسران صرف اپنی جیب گرم کرنے کیلئے فیکٹری کا چکر لگاتے ہیں علاقہ مکینوں محمد اختر محمد نواز بورانہ نزر حسین پتافی الطاف حسین غلام مصطفیٰ گشکوری اللہ دتہ جاڑا ضیا الرحمن۔محمد اعظم غلام قاسم سردار خان جگلانی سمیت دیگرنے فیکٹری کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ اور شدید اجتجاج کیا ہے۔