دھان کے مڈے جلانیوالوںکیخلاف کاروائی کی جائیگی:ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

Sep 22, 2022


ملتان ،ٹبہ سلطان پور ( خبر نگار خصوصی ،نمائندہ خصوصی ) دھان کے مڈوں کو آگ لگانے کے و اقعات کی ضلعی انتظامیہ کو فوری اطلاع کی جائے تاکہ متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار  ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) علی ارشد رانا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگانے آگاہی مہم میں مزید تیزی اور گاؤں کی سطح پر کمیٹیاں بنا کرکاشتکاروں کو دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگانے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا محکمہ زراعت کی ٹیمیں تندہی سے دھان کے مڈھوں کو جلائے جانے کی مانیٹرنگ کریں، اسکے علاوہ کاشتکاروں کو آگاہی دی جائے کہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے نہ صرف زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے اس لئے کاشتکار مڈھوں کو آگ لگانے کی بجائے زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں۔دھان کے مڈھوں کو تلف کرنے کیلئے کاشتکار روٹا ویٹر اور مشین سے کٹائی کی صورت میں ڈسک ہیرو کی مدد سے فصل کی باقیات کو زمین میں ملا دیں یا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ چھٹہ کرکے پانی لگا دیں۔

مزیدخبریں