انسداد پولیو مہم کیلئے حکومت پنجاب تمام وسائل بر وئے کارلارہی،رملہ علی


اٹک (نامہ نگار )ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت حکومت پنجاب رملہ علی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع اٹک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر حسن وقار چیمہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جو اد الہی،یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی موجو د تھے۔اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جغر افیائی لحاظ سے اٹک کی اہمیت ہر سر گرمی میں مسلمہ ہے اور خاص طور پر پولیو مہم سمیت دیگر اہم سر گر میوں میں اس ضلع کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ اس سال پاکستان میں پو لیو کے انیس کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں نے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر تے ہوئے پورے ملک میں انسداد پولیو مہم شر وع کی اوراس ضمن میں مزید تیاریا ں بھی جاری ہیں۔آئندہ مہم نومبر میں شر وع کی جائے گی، رملہ علی نے بتا یا کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں حکومت پنجاب تمام وسائل بر وئے کارلارہی ہے اور تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جغرافیائی لحاظ ضلع اٹک ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے انسداد لو لیو مہم سمیت دیگر متعلقہ سر گر میوں میں یہ علاقہ حکومت پنجاب کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن