کلرسیداں(نامہ نگار) عام مارکیٹ میں آٹے کے نرخوں میں بھاری اضافے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سرکاری نرخوں پر آٹے کی خریداری کے لیئے چوآ روڈ کے ایک نجی بنک کے عقب میں آٹا لانے والی گاڑی کے منتظر رہتے ہیں جب گاڑی آتی ہے تو لوگ طویل قطار کی شکل میں اپنی باری کے منتظر رہتے ہیں خواتین کو ترجیح بنیادوں پر آٹا فروخت کیا جاتا ہے آٹے کے خواہشمندوں کی طویل قطار میں بعض اوقات لوگ گھنٹوں بعد بھی آٹے کے حصول میں ناکام رہ جاتے ہیں ان کی باری آنے تک آٹا ختم ہو جاتا ہے ۔