جس دل میں اہل بیت کا عشق نہیں اسکا دھڑکنا فضول ہے،پیر عنایت شاہ


اسلام آباد(وقائع نگار)جس دل میں اہل بیت کا عشق نہیں اس کا دھڑکنا فضول ہے، اہل بیت سے محبت وعقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے دنیا بھر میں امن و استحکام کے لئے حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان کو تمام آفات و خطرات سے محفوظ رکھے سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر دل بہت دکھی ہے سیلاب زدگان کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے حاضر ہیں آج کا جلوس تاریخی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی سجادہ نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے 24 صفر کی سالانہ مجلس سے قبل پیر سید اسلم شاہ کاظمی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب ختم قرآن پاک اور آج کے مرکزی جلوس کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن وامیدوار برائے چیئرمین یوسی 82 ٹھلہ سیداں سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید ذوالقرنین علی حیدر سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ سید صغیر حسین شاہ کاظمی بھی موجود تھے پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ پیر سید محمد اسلم شاہ کاظمی سچے عاشق رسول واہلبیت تھے ، آج 25 صفر کا جلوس تاریخی ہوگا جلوس امام بارگاہ پیر سید اسلم شاہ کاظمی مین سروس روڈ ایف 14 ٹھلہ سیداں سے شروع ہوکر دربار سخی اجی مبارک شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن