مری(نامہ نگار خصوصی)تحصیلدار / سب رجسٹرا ر آفس میں دور دراز سے آنیوالے سائلین کو جائیدادوں کی ٹرانسفر کے حوالے سے شدید مشکلات کاسامنا ہے، ڈی سی آر مری نے خودساختہ احکامات جاری کرکے گورنمنٹ کے خزانے میں لاکھوں روپے کی مد میں جمع ہونے والے سلسلے کوروک دیا گیا ہے ۔ سائلین کاکہنا ہے رجسٹرارآفس سے دوردراز کے شہروں سے آنیوالے سائلین کو تنگ کیاجاتا ہے ان کاکہنا ہے جوپراپرٹی کی فروخت ہورہی ہے کاموقع دیکھاجائے جبکہ پہلے سے ہی ایم سی سے این اوسی جاری ہوجاتا ہے پھر بھی پیسے بٹورنے کیلئے نئے سے نیا طریقہ بنادیاجاتا ہے جس کوجوز نہ ہے لاہور،کراچی ،پشاور سمیت دیگر دوردراز کے علاقوں رجسٹری کی تکمیل کروانے کیلئے آنیوالے سائلین انتہائی پریشانی میں واپس چلے جاتے ہیں انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اوردیگر اعلیٰ حکام سے اس کافوری نوٹس لینے اورعوام کیلئے آسانیاںپیداکرنے کامطالبہ کیا ہے۔