امن کی دھجیاں بکھرنے والوں کو امن کا عالمی  دن منانے کا کوئی حق نہیں: اکبر نقشبندی

Sep 22, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے امن کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ امن کی دھجیاں بکھرنے والوں کو امن کا عالمی دن منانے کا کوئی حق نہیں،مسلمان باہمی رنجشیں بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں،مسلمانوں کی بے بسی مسلم حکمرانوں کی بے حسی کا ماتم کر رہی ہے،امن منانے سے نہیں اپنانے سے آئے گا،معاشرے میں امن و امان کے قیام کیلئے ظلم و ناانصافی ،انتہا پسندی اور مذہبی منافرت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔،اسلام امن و سلامتی،رواداری،تحمل و برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے،جہاں انسانی حقوق کا احترام ہوگا وہاں امن و خوشحالی ہوگی۔

مزیدخبریں