گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کسان بورڈ کے ڈویژنل صدر حافظ ظفراللہ سرویا نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسانوں سے ناروا سلوک کیوں کیاجا رہا ہے اگر یہی رویہ اپنایا گیا تو خدانخواستہ پنجاب کی گندم ریکارڈ پیداوار کے باوجود سندھ اور دوسرے صوبوں میں سمگل ہو جائے گی جس سے ملک کے سب سے بڑی صوبے میں قحط کی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے اس کا واحد حل یہی ہے کہ پنجاب میں بھی گندم کی قیمت تین ہزار سے بڑھا کر چار ہزار روپے من مقرر کی جائے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پنڈی بائی پاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ محمد اکرم،حافظ محمد سلیم کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی کسانوں نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں،کسان بورڈ کے ڈویژنل صد ر نے مزید کہا کہ ہمیں دکھ ہوتا ہے کہ ہمارے ہمسایہ ممالک میں کسانوں کو بجلی کے بلوں میں خصوص رعائت کے علاوہ کھادوں کی سستی اوروافردستیابی کو یقینی بنایا جاتا ہے اگر حکو مت پنجاب نے گندم کی قیمت دوسرے صوبوں کے برابر نہ کی تو بحران پیدا ہوگا ۔