گکھڑمنڈی(نامہ نگار)نجی صنعتی ادارے الحطیم کارن پراڈکٹس کے کثا فت اور انسانی صحت کیلئے خطرناک کیمیکل زہر آلود پانی گکھڑ سیم نالہ میں ڈال کر دو لاکھ سے زائد آبادی کیلئے بیماریاں پھیلانے کی مبینہ سازش اور NHA و نجی مالکان کے گٹھ جوڑ کے خلاف آج قریب درجنوں شہریوں پر مشتمل افراد نے زیر قیادت ممتاز سیاسی و سماجی رہنما حافظ احترام الحق ،محمد طارق بھٹی وغیرہ نے کی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریجنل آفس واقع دھونکل موڑ پر ایک زبردست احتجاجی علامتی بھوک ہڑتالی احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ NHA موضع اوجلہ کی ریونیو حدود میں قائم مذکورہ فیکٹری کے زہر آلود پانی سے گکھڑ کے عوام کی صحت خلاف منصوبہ کی حمایت کرنے سے باز رہے اور دیہہ اوجلہ کلاں کی سیوریج ڈرینج اسکیم کے نام پر دئیے گئے پر اسرار، غیر واضح اور مبہم NOC کے اجرا بارے اپنی پالیسی واضح نہ کرے تو اہلیان گکھڑ NHA 5 پہ نہ صرف احتجاجی دھرنا دیں بلکہ NHA ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں بھی مزاحمتی احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار علامتی بھوک ہڑتالی افراد کی قیادت کرنے والے قائدین محمد طارق بھٹی حافظ احترام الحق سماجی ورکر فرینڈز گروپ گکھڑ افضال چیمہ خالد بٹ حاجی اختر سابقہ کونسلر مسلم لیگی شبیر انجم مصطفائی نے موقع پر کیا ۔
گکھڑمنڈی: احترام الحق، طارق بھٹی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ
Sep 22, 2022