شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مہنگائی ،بیروزگاری ، بجلی او ر گیس کے بلوںمیںہوشرباء اضافہ کیخلاف تحریک انصاف کے رہنما وپی پی 141 کے امیدوار چودھری وقاص محمود مان نے شہری باری خان کے ہمراہ یادگار چوک (جناح پارک ) میںلگایا جانیوالا بھوک ہڑتالی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا جس میں کارکنوں ،شہریوں ،وکلاء ،تاجروںکی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی ، مذہبی جماعتوں کے رہنمائوںنے ان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی نائب صدر و کوآرڈی نیٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اسلم خان شیروانی ،سٹی جنرل سیکرٹری خرم ریاض کاہلوں ، حماد سعید ترین ، امجد علی باجوہ سمیت دیگر موجود تھے میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری وقاص محمود مان نے کہاکہ مہنگائی ، بیروزگاری اور بجلی کے نرخوںمیںآئے روز اضافہ ،بدترین ،گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف تحریک انصاف کا ہی نہیںبلکہ 22کروڑ عوام کا مسئلہ ہے ہمیں عوام کی سیاست کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کیلئے کردارادا کرنیکی ضرورت ہے۔