بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار‘ وہاڑی میں کسان اتحادکاغیر معینہ مدت کیلئے دھرنا 

Sep 22, 2022

وہاڑی(کرائم رپورٹر)مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان کی قیادت میں کسانوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے باہر غیر معینہ مدت تک کیلئے دھرنا دے دیامرکزی صدر کسان اتحاد ملک ذوالفقاراعوان نے ڈاکٹر احسن چیمہ، عبدالغفور بھٹی، کلیم مشتاق،چوہدری اشفاق حسین ہنجرا، چوہدری محمد حنیف، انورسجاد، چوہدری یاسین، امانت علی اور دھرنا کے شرکاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کچھ عرصہ قبل اسلام آباد دھرنا کے موقع پر حکومت نے زرعی ٹیوب ویل اور گھریلو صارفین کیلئے نرخ کم کرنے کا وعدہ کیا تھا اس کے علاوہ حکومت نے زرعی ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کرنے کا بھی وعدہ کیا لیکن کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا گیا کھاد مافیا کو کنٹرول کرنے میں حکومت اور مقامی انتظامیہ مکمل ناکام ہے کنٹرول ریٹ پر کھاد نہ ملنے پر کاشتکار پریشان ہے جب تک حکومت کسانوں کے مسائل حل نہیں کرے گی ڈی سی کمپلکس کے باہر دھرنا جاری رہیگا۔
 دھرنا

مزیدخبریں