چودھری پرویز الٰہی جنوبی پنجاب کو اپنا گھر سمجھتے ہیں: طارق زمان گجر

Sep 22, 2022

شجاع آباد(نامہ نگار)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجر کا شجاع آباد آلے والی پل پر ممبر امن کمیٹی امتیاز خان لنگاہ عرف کالے خان لنگاہ کی قیادت میں ہزاروں افراد نے شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں جلسہ عام سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی جنوبی پنجاب کو اپنا گھر سمجھتے ہیں سیلاب زدگان کی ریلیف کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر زور وشور سے کام شروع کردیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کی ترقی یقینی ہے۔ امتیاز خان لنگاہ عرف کالے خان لنگاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی سے ہماری درخواست ہے کہ شجاع آباد کے چھوٹے کاشتکاروں کو کھاد بیج کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سولر پینل پمپس فراہم کیے جائیں کسانوں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کیے جائیں ۔ اس موقع پر جلسہ گاہ میں مسلم لیگ ق تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
طارق زمان گجر

مزیدخبریں