جنوبی پنجاب میں پیناڈول کے بعد بروفین سیرپ بھی مارکیٹ سے غائب

Sep 22, 2022

کوٹ ادو(خبرنگار) موسمی تبدیلی اورسیلاب کے اثرات، جنوبی پنجاب میں ملیریا، ٹائیفائڈ، ڈینگی بخار کے امراض میں تشویش ناک حد تک اضافہ، پیناڈول کے بعد دردکش اور بخار کی دوا بروفین شربت کی پیداوار میں بھی کمی، ڈیمانڈ میں بے تحاشہ اضافہ۔ ادویات ساز کمپنیوں نے خام مال کی امپورٹ نہ ہونے کے باعث  بروفین شربت کی پیداوار بند کر دی ہے جبکہ بخار اور درد کی دوا پینا ڈول کی پروڈکشن پہلے ہی بند ہے اب بروفین شربت کی پیداوار بند بھی ہو گئی ہے جس کے باعث  مارکیٹ میں ملیریا، ٹائیفائڈ ،ڈینگی بخار اور درد کی ادویات نایاب ہوچکی ہیں تاہم انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بعض فارما سوٹیکل کمپینیز کی جانب سے یہ ادویات محدود پیمانے پر تیار کر کے مارکیٹ میں مخصوص  ہول سیلرز کو فراہم کی جارہی ہیں۔ بروفین شربت کی ریٹیل پرائز 80روپے ہے لیکن مارکیٹ میں 100روپے سے 150 روپے تک فروخت ہورہا ہے، بروفین شربت مارکیٹ میں غائب ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی و تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے 
مارکیٹ سے غائب

مزیدخبریں