ہارون آباد (نامہ نگار) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے پاکستان مسلم لیگ(ضیائ) کے سربراہ سابق وفاقی وزیرمحمداعجازالحق نے ملاقات کی، ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اورسیلاب سمیت دیگر امور پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ سیلاب سے بہت زیادہ تباہی ونقصان ہوا، ملکی معیشت پہلے ہی تباہی سے دوچارہے ان حالات میں لوگوں کو متاثرین کی بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے۔ محمداعجازالحق نے کہاکہ صدر مملکت ملک میں محاذآرائی کے خاتمے اورسیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ غیریقینی صورتحال کاخاتمہ ہو اور قومی معیشت سنبھل سکے ۔
ملاقات