ایسی تباہی کہیں نہیں دیکھی، دنیا کو سیلاب سے تباہی کا اندازہ نہیں: انجلینا جولی

ہالی ووڈ اداکارہ اور انسان دوست انجلینا جولی، جو سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور مدد کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں، نے نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے محترمہ جولی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انجلینا جولی کو سیلاب کے ردعمل اور اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا کہ وہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر دادو کے دورے کے دوران لوگوں کے دکھ دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہیں جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔انجلینا جولی نے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں اور دنیا کو یہ بتانے کے لیے اپنی کوششیں کریں گی کہ ان موسمیاتی تبدیلیوں نے کتنی تباہی کی ہے اور انہیں زندگی بچانے کے لیے کس مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا، اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستان کی مزید مدد کریں، میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دیکھا ہے کہ کس طرح پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی زندگیاں بچانے کے لئے کوششیں کی ہیں۔

پای ووڈ اداکارہ نے کہا کہ  میں نے ان لوگوں کو بھی دیکھا ہے جن کی زندگیاں بچ گئی ہیں اور ان سے ملاقات بھی کی ہے لیکن اگر ان کو مزید امداد نہیں ملی تو ہوسکتا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں میں زندہ نہ رہ پائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد اگر ابھی بچ بھی جاتے ہیں تو یہ لوگ موسم سرما میں کس طرح گزارا کریں گے، میرے لئے یہ سوچنا بھی ممکن نہیں ہے۔انجلینا جولی نے کہا کہ میں بحیثیت پاکستان کی دوست یہاں موجود ہوں، اور مجھے یہاں سے جو پیار ملا ہے وہ کسی اور صورت میں لوٹانے کی کوشش جاری رکھوں گی ۔

ای پیپر دی نیشن